اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت نے مدعی مقدمہ سے صلح کے باوجود 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا گھناؤنا جرم ثابت ہونے پر سکیورٹی گارڈ سہیل اختر کو 14 سال قید کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے ریاست کی جانب سے کیس کی پیروی کی، سیکورٹی گارڈ سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں11 جنوری کو مقدمہ درج ہوا کہ بچی کو پانی دینے کے بہانے گھر سے بلایا اور گارڈ نے کیبن میں زبردستی کرنے کی کوشش کی۔
بچی کے شور مچانے پر اس کی فیملی پہنچی تو ملزم وہاں سے بھاگ گیا، گرفتاری کے بعد مئی میں ملزم پر چارج فریم ہوا، عدالت نے 5 ماہ میں ٹرائل مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہوجانے پر سزا کا حکم سنا دیا۔