ہنگو: (دنیا نیوز) اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقع ہنگوں کے علاقہ کرم میں پیش آیا جہاں دو قوموں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے علاقہ کا کنٹرول حاصل کرلینے پر فائرنگ روک دی گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔