فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ بلوچنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں سے پولیس کا آمنا سامنا ہوا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیاں فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک موقع سے فرار ہوگیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔