کلورکوٹ میں زمین کے تنازع پر جھگڑا، باپ اور بیٹا قتل

کلورکوٹ میں زمین کے تنازع پر جھگڑا، باپ اور بیٹا قتل

ذرائع کے مطابق زمین کے ٹکڑے پر ہونے والی لڑائی شدت اختیار کر گئی، مخالفین نے فائرنگ کر کے حاجی خان نامی شہری اور اس کے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔