باپ اور بیٹے کے بعد ملزمان کے ہاتھوں ایک ہی فیملی کا تیسرا قتل

باپ اور بیٹے کے بعد ملزمان کے ہاتھوں ایک ہی فیملی کا تیسرا قتل

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دوسرے بیٹے کو چک 42 کے قریب گاؤں جاتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

قبل ازیں ملزمان نے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے باپ بیٹے پر فائرنگ کی تھی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، قتل ہونے والوں میں باپ کی عمر 50 سال جبکہ بیٹے کی عمر 20 سال ہے۔