اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے ملزم کے پیٹ سے 59 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ۔

دریں اثنا ہری پور مانسہرہ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سے ایک کلو چرس برآمد کی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کراچی کینٹ سٹیشن کے قریب کراچی کے رہائشی ملزم سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔