اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائی، خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائی، خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کارروائی اسلام آباد، میانوالی،کوئٹہ اوردالبندین کے علاقوں میں کی گئی، گرفتار افراد میں 2خواتین بھی شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے102کلو800گرام چرس ، 55کلو800 گرام افیون، ایک کلو250گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔