بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے والاگینگ کا کارندہ گرفتار،11سالہ بچی بازیاب

بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے والاگینگ کا کارندہ گرفتار،11سالہ بچی بازیاب

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے ، اس حوالے سے  اے ایس پی حسیب میمن نے بتایا کہ 10 مئی کو اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو پولیس نے سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے بعد بازیاب کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارشادنے اغو کے بعد بچی کو گھر میں چھپا رکھا تھا ، اس گینگ کے کارندے مختلف شہروں سے بچوں کو اغوا کرتے تھے اور پھر انھیں ٹریننگ دے کر ان سے بھیک منگواتے تھے، بچوں کو ٹریننگ کے بعد مختلف شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔

پولیس نے مزید کارروائیوں میں 68لاکھ کا مال مسروقہ بھی  برآمد کیا جن میں 18موٹر سائیکل 4پھٹہ رکشہ اور ایک کار اصل مالکان کے حوالے کردی ہیں۔

اے ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔