اسلام آباد: 5 سالہ بچے کا ہولناک قتل، لواحقین کو انصاف مل گیا

Published On 03 June,2023 07:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بارہ کہو میں 5 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے مجرمان کو عبرتناک سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فیصلہ سناتے ہوئے قتل میں ملوث مجرمان حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو، دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ، پانچ لاکھ جرمانے کا حکم دیا، عدالت نے شک کی بنیاد پر اسد ممتاز کو کیس سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ مجرمان نے 2019ء میں 5 سالہ بچے عمر راٹھور کو اغواء کے بعد قتل کیا تھا، تھانہ بارہ کہو میں درج ایف آئی آر میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

Advertisement