شادی شدہ خاتون کو جھانسہ دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

Published On 25 June,2023 06:12 pm

‏دھمیال: (دنیا نیوز) شادی شدہ خاتون کو جھانسہ دے کر اس کی رقم اور سونا چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے 11 تولے طلائی زیورات اور 19 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، ملزم محمد حسن شادی شدہ خاتون کو بہلا پھسلا کر لے گیا اور اس کی رقم اور سونا چرا لیا، واقعہ کا مقدمہ خاتون کے خاوند کی مدعیت درج کر لیا گیا۔

دھمیال پولیس کے مطابق ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا اور مکمل رقم اور زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس پی صدر نے ایس ایچ او دھمیال اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایات دیں کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔