شکارپور: دیرینہ دشمنی پردوگروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Published On 11 August,2023 11:39 am

شکارپور : (دنیانیوز) تھانہ خانپور کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر جتوئی برادری کے دو فریقین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق جتوئی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ ایک شخص کی جان لے گئی جبکہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت دیدار جتوئی کی نام سے ہوئی ہے۔