شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) تحصیل سپین کے گاؤں چھوٹا دتہ خیل بر کلی میں دلہے کی فائرنگ سے 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دلہے حمیداللہ نے شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچے اس کے 3 کم عمر بھتیجے تھے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 14 اور 8 برسوں کے درمیان ہیں۔
ایس ایچ او سپین وام احمد گل کے مطابق زخمی دونوں بچوں کو دوآبہ ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا، پولیسں نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
سپین وام احمد گل نے بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔