کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کامبینہ دہشتگردگرفتار

Published On 09 August,2023 01:32 pm

کراچی: (دنیانیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کےقریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کامبینہ دہشتگردگرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کا اہم ملزم سراج الحق عرف قاری کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کرعلاقے سے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹےکرتا تھا، اور اس چندے سے اپنی تنظیم  کی مالی مدد کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے اکتوبر2022 میں قائد آباد میں ایک شخص کوقتل بھی کیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی  کاکہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔