اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں ،خاتون سمیت7ملزمان گرفتار

Published On 09 August,2023 09:47 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) کی جانب سے ملک بھر میں 6 مختلف کارروائیوں میں 32کلوگرام سےزائدمنشیات برآمدکرلی گئی جبکہ خاتون سمیت7ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات کیخلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یہ کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی ، مانسہرہ اور حب میں کی گئیں، کارروائیوں  میں 10 کلو300گرام ہیروئن، 7 کلو350گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ کارروائیوں میں 14کلو400گرام چرس بر آمد جبکہ 60 آئس بھرے کیپسول اور 29 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد کیے گئے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔