اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

Published On 08 August,2023 09:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد منشیات فورس (اےاین ایف) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، پشاور اور لسبیلہ میں کارروائیوں کے دوران 207 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 5 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں میں 14 کلو 400 گرام افیون، 193 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔