ٹانک: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Published On 07 August,2023 10:57 pm

ٹانک: (دنیا نیوز)نامعلوم افراد نے ریلوے سٹیشن روڈ پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا

افسوسناک واقعہ ٹاک میں ریلوے سٹیشن روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل مکینک شاپ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ورکشاپ میں کی گئی ہے، مقتولین میں ورکشاپ کا مالک قیوم اور اس کے دو ملازمین شامل ہیں، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتولین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔