ژوب : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 حملہ آور ہلاک

Published On 09 August,2023 08:36 am

کوئٹہ : (دنیانیوز ) بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کاکہنا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان کے مطابق  کارروائی امیرجماعت اسلامی کے قافلے پر حملہ کے ملزمان کی موجودگی پر کی گئی تھی ۔