فیصل آباد: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ گٹ والا کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے 52 سالہ یونس کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول یونس نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد موٹرسائیکل پر سوار گھر واپس جارہا تھا کہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ۔
پولیس نے لاش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔
دوسری جانب واقعے پر آر پی او ڈاکٹر عابد اور سی پی او عثمان اکرم نے نوٹس لے لیا ، ایس پی مدینہ ٹاؤن سے رپورٹ طلب جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔