گوجرہ : موٹروے ایم فور پرٹریفک حادثہ ، نوجوان جاں بحق

Published On 07 August,2023 09:24 am

گوجرہ: (دنیانیوز) موٹروے ایم فور پر گوجرہ انٹرچینج کے قریب ڈالے اورمسافر بس میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈالہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔