راولپنڈی: گودام سے کروڑوں کی ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد، 8 ملزم گرفتار

راولپنڈی: گودام سے کروڑوں کی ملکی، غیر ملکی کرنسی برآمد، 8 ملزم گرفتار

ذرائع کے مطابق ملزموں کی نشاندہی پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی میں چھاپہ مارا جہاں سے لاکھوں ڈالرز، پاؤنڈ اور ریال اور کروڑوں پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ موقع سے 8 ملزموں کو کو گرفتار کرلیا گیا۔

چھاپے کی سربراہی ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر نے کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈیجیٹل لاکر سے چالیس کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہو چکی ہے جبکہ پلازہ میں اربوں روپے کی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔