بہاولنگر: معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈے اور مکے چل گئے، معمر شخص جاں بحق

بہاولنگر: معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈے اور مکے چل گئے، معمر شخص جاں بحق

لڑائی جھگڑے کا واقعہ بہاولنگر کے علاقے بستی ڈھڈیاں میں پیش آیا جہاں دو افراد کے درمیان کسی بات پر معمولی تلخ ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے ڈنڈوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال شروع ہو گیا۔

تشدد کے نتیجے میں معمر شخص موقع پر دم توڑ گیا اور ایک زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔