کراچی: پولیس کی دو مختلف علاقوں میں کارروائی، ہزاروں لٹر ایرانی ڈیزل، پٹرول برآمد

کراچی: پولیس کی دو مختلف علاقوں میں کارروائی، ہزاروں لٹر ایرانی ڈیزل، پٹرول برآمد

پولیس کی جانب سے پہلی کارروائی کراچی کے علاقے سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب کی گئی جہاں پر ٹرک سے 12 سو لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے ملزم خیر محمد کو گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی کے دوران کیماڑی میں ٹینکر سے 12 ہزار لٹر ایرانی ڈیزل اور 11 سو لٹر پٹرول پکڑ کر قبضے میں لے لیا، پولیس نے ٹینکر اور ڈرائیور کو کسٹم کے حوالے کر دیا۔