گھوٹکی : شوہر نے تیز دھار چھری سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا

Published On 07 February,2024 03:48 pm

گھوٹکی : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ظالم شوہر نے تیز دھار چھری سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

افسوس ناک واقعہ جی ای سی ڈی کالونی محلہ وسیر میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر عبدالقادر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 55 سالہ گلشن کو قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔ 

پولیس کی جانب سے مقتول کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔