قلعہ عبداللہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ جنگل پیرعلیزئی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
لواحقین نے کوئٹہ چمن شاہراہ جنگل پیرعلیزئی لیویز تھانہ کے سامنے لاشیں رکھ احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔