میانوالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2سگے بھائی جاں بحق

میانوالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2سگے بھائی جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ سرگودھا موڑ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تیسرا بھائی زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بھائیوں کی شناخت عزیزاللہ اور حفیظ اللہ کے نام ہوئی ہے ، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ۔