مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں 5 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھانے والے بااثر چودھری سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے کوٹ بشیر میں باپ کے جرم کے عوض 5 سالہ بچی کا نکاح اس سے کئی سال بڑے لڑکے سے پڑھوا دیا گیا، پولیس نے بچی کو ونی کرنے کی اطلاع ملنے کارروائی کر کے نکاح خواں، گواہان اور لڑکے کے باپ کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او نے میڈیا کو بتایا ہے کہ معصوم بچی بسمہ کو ونی کی بھینٹ چڑھانے والے تمام کردار گرفتار کر لیے، حراست میں لیے جانے والوں میں ونی کا فیصلہ دینے والا بااثر چودھری بھی شامل ہے، کم عمری کی شادی قابل جرم عمل ہے، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔