خیبرپختونخوا:رواں سال 322دہشت گرد گرفتار،124 ہلاک ہوئے

خیبرپختونخوا:رواں سال 322دہشت گرد گرفتار،124 ہلاک ہوئے

سی ٹی ڈی پشاور کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں رواں سال دہشتگردوں کے خلاف1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، محکمہ انسداد دہشت گردی نے 55 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا، 322 دہشت گردوں کو گرفتار اور 124 کو ہلاک کیا گیا جبکہ 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔

رپورٹ میں سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مختلف کارروائیوں میں محسن قادر گروپ،بیٹنی پڑاکئے گروپ، ٹیپو گل گروپ اور ضرار گروپ کو انجام تک پہنچایا گیا، سنتا گروپ،ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے کمانڈرز اور اُنکے ساتھیوں کو بھی ہلاک کیا گیا،دوران آپریشن دھماکا خیز بارود کی سمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے رپورٹ میں مزید بتایا کہ 18 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر تھی، انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک ہوئے، رواں سال مجموعی طورپر 273 دہشت گرد حملے ہوئے، حملوں میں 118 میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع سی ڈی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بیخ کنی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے سی ٹی ڈی کو مزیدسہولیا ت کیساتھ منظم کیا جا رہا ہے، ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر دندان شکن شکست دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔