صوابی:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک لائن مین جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔
پیسکو ترجمان کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے مانیری نواب بانڈہ میں پیش آیا ، گولیاں لگنے سے لائن مین موقع پرجاں بحق جبکہ ایک لائن مین زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، ترجمان پیسکو دونوں لائن مین مانیری فیڈر پر کام ختم کر کے واپس دفتر جا رہے تھے کہ نا معلوم افراد نےانہیں روکا اوراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پیسکو کامران اللہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق جبکہ حسن محمد کو پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے باچا خان ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا ہے،
دوسری جانب پیسکو چیف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کردی، واقعہ کے بعد پیسکو صوابی نے مانیری میں احتجاجی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کردی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک بجلی معطل رہے گی۔