جنوبی چھاؤنی پولیس نے جعلی ایس ایس پی گرفتار کرلیا

Published On 27 September,2024 07:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی چھاؤنی پولیس نے جعلی ایس ایس پی گرفتار کر لیا۔

ملزم نے جعلی ستارہ جرأت کا سرٹیفکیٹ بھی بنوا رکھا تھا، ملزم ندیم سرکاری لوگوں کو فون کرکے کام کروانے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا۔

ملزم سے جعلی مہریں اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔