کراچی: (دنیا نیوز) نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگنے سے کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی 6 سالہ المیر ولد اشرف کے نام سے شناختی ہوئی ہے جسے سینے پر گولی لگی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والے گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔