ملتان:(دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملتان ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مسقط سے آئے غیر ملکی مسافر کے پیٹ سے 48 کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے، کارروائی میں انگولا کا رہائشی افریقی باشندہ گرفتار کر لیا گیا، کیپسولز کا مجموعی وزن 624 گرام ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات سمگلنگ میں ملوث غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔