رحیم یار خان: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ اقبال آباد کے علاقے فتح پور پنجابیاں میں پیش آیا، مقتولین اور مخالفین کے درمیان مقدمہ بازی کی رنجش چلی آرہی تھی۔
مخالفین کے درمیان جھگڑے کے بعد ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔