ساہیوال: (ویب ڈیسک) پوليس نے توہین رسالت کے مفرور ملزم کو گرفتار كر ليا۔
پولیس نے ملزم توصیف شہزاد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت ساہيوال كے خصوصی جج ضياء اللہ خان کے سامنے پیش کر کے مزید تفتیش کیلئے ریمانڈ مانگا، عدالت نے ملزم کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اُسے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے حوالے کر دیا اور تین اکتوبر کو ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم توصیف شہزاد نے سوشل میڈیا پر رسول اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کی جس پر اُس کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جس کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔