گجرات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 24 September,2024 04:31 pm

گجرات: (دنیا نیوز) ڈنگہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت محمد افضال اور فضل حسین کے ناموں سے ہوئی، قتل ہونیوالے دونوں افراد موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھارتی نفری موقع پرپہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔