کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، اطلاع پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور تعاقب کے بعد دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق پکڑے گئے ڈاکوؤں کی شناخت شہزاد اور علی کے نام سے کی گئی ہے، ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، چھینے ہوئے 6 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے پکڑے گئے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔