اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ شمس کالونی کے سب انسپکٹر صہیب پاشا کو بھیک مانگنے والے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شمس کالونی سب انسپکٹر صہیب پاشا نے پمز ہسپتال سے دو بچوں کو اٹھانے کے بعد غیر قانونی طور پر دو دن اپنے پاس رکھا اور کسی ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا۔
تھانی شمس کالونی میں سب انسپکٹر صہیب پاشا نے 12 سالہ عبداللہ اور 11 سالہ عبدالرحمٰن کو بدفعلی کا نشانہ بناتے ہوئے بچوں پر جوتیوں اور لاٹھیوں سے بھی تشدد کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تشدد اور زیادتی کے بعد صہیب پاشا نے بچوں کو ایدھی سنٹر چھوڑ دیا پولیس کا کہنا ہے کہ صہیب پاشا کو گاڑی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے گشت پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ڈی آئی جی علی رضا کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر صہیب پاشا کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔