اسلام آباد:(دنیا نیوز) تھانہ بارہ کہو اسلام آباد تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اور ہراساں کرنے کے معاملے پر ایس پی ڈولفن اینڈ پٹرولنگ نے تین اہلکاروں کو برخاست کردیا۔
اسلام کے تھانہ بارہ کہو میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، سروس سے ڈس مس ہونے والوں میں کانسٹیبل اسفند ایاز،کانسٹیبل نایاب اورسمیع اللہ شامل ہیں۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ اہلکاروں نے جنسی طور پر خاتون کو ہراساں کیا تھا، ایس پی ڈولفن اینڈ پٹرولنگ نے آرڈز جاری کردیئے۔