الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اجلاس پھر بے نتیجہ ختم

Published On 23 September,2024 04:21 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے اجلاس ختم ہو گیا، تاہم آج کے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، حکام اور قانونی ٹیم شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانونی ماہرین سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ فیصلہ کے عملدرآمد پرغور کیا گیا، اسی طرح الیکشن کمیشن کو قانونی ماہرین کی مشاورت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ اجلاسوں میں بھی الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تھا۔