سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم سے لیس کر دیا گیا

Published On 23 September,2024 05:48 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم سے لیس کر دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے تمام سیکٹرز میں ٹریفک سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم کر دیئے۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک سٹاف کے رویے کی نگرانی کرنا ہے، باڈی کیم سے شہریوں کی سڑک پر ہونے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

بینش فاطمہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اوّلین ترجیح ہے، باڈی کیم کے استعمال سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

سی ٹی او نے مزید کہا کہ باڈی کیم کا مقصد ٹریفک پولیس کے رویے میں بہتری اور مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے۔