فیصل آباد: (دنیا نیوز) الائیڈ ہسپتال میں 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی پی او کامران عادل کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔
واضح رہے کہ 14 سالہ بچی ٹیسٹ کرانے کیلئے ہسپتال آئی تھی، ملزم زیادتی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔