لاڑکانہ: (دنیانیوز) گاؤں حیدر بروہی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھائی اور بہن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ پسند کی شادی کے بعد تنازع پر پیش آیا ، جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے بھائی اور بہن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 60 سالہ ماں قائم خاتون بروہی زخمی ہوئی۔
پولیس کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ندیم اور فضیلہ بروہی کے نام سے ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کی جانب سے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔