کراچی: رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 انتہائی مطلوب ڈاکوگرفتار

Published On 23 September,2024 10:42 am

کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ اورسٹی پولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب ڈاکوگرفتار کرلئے۔

ترجمان ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کا نمبر پنچ کرکے فروخت کرنے میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف کمپنیز کی گاڑیوں کو گن پوائنٹ پر روک کر سیلزمین کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے، چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کےنمبرز پنچ کر کے واجد اور ہوشیار کو فروخت کرتے ہیں، واجد اور ہوشیار چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کراچی سے بلوچستان لے جا کر فروخت کرتے ہیں۔

ملزم ایازعلی سیال نے اپنی بیوی کےہمراہ گلشن معماراورنیو لیاری سےمویشی چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ملزم ایاز علی سیال اپنے گروپ کا سرغنہ ہے، ایاز کا فیاض،عظمت،مراد،فرحان،محمدحیات بلوچ کےساتھ مختلف کمپنیزکےسیلزمینوں کولوٹنےکااعتراف کیا ہے ۔

ملزم ایازعلی سیال کوسی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پردیکھاجاسکتاہے ، ملزمان نے فقیرا گو ٹھ میں آٹےکی گاڑی سےگن پوائنٹ پرساڑھے چارلاکھ روپے لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ، گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔