گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گجرات میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے دو بچوں کو تیزاب پلا کر مارنے کے بعد خود بھی پی لیا۔
واقعہ گجرات کے گاؤں بدوھوال میں پیش آیا، 35 سالہ سدرہ کا اٹلی میں مقیم اپنے خاوند مشاہد حسین سے ٹیلی فون پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہو گئی۔
سدرہ نے پہلے اپنے دو بچوں کو تیزاب پلایا ، جس سے 6 سالہ کوئل ،8سالہ ساحل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،بعد ازاں خود بھی تیزاب پی لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں نےموقع پر پہنچ کو دو بچوں کی لاشیں اور ماں سدرہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سدرہ نے تیزاب پلانے کے باوجود زندہ رہنے پر بچوں کا گلا گھونٹ کر انہیں قتل کر دیا، جس کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔