لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لاہور میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، عوام نے انہیں شٹ اپ کال دی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے محروم رہا، کل ایک فتنہ جماعت نے جلسہ کیا، کل ان کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، میں نے ان کو سمجھایا تھا پنجاب پولیس کو پتہ ہے کیسے کام کرنا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل ان سے جلسے میں بندے اکٹھے نہیں ہوئے، غنڈہ پور سرکاری ملازمین ساتھ لیکر آیا، لاہور کی سڑکوں پر کسی جگہ کوئی ریلی نہیں دیکھی، علی امین گنڈا پورنے پھر فیصلہ کیا مجھے کیا ضرورت ہے جلسے میں جانے کی، مریم نواز نے انہیں کل کھلی چھٹی دی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نوازنے100 ارب سے زائد کا کسان پیکیج دیا، پنجاب، لاہور کی عوام مریم نواز کے ساتھ کھڑی ہے، لاہور اور پنجاب ہمارا فخر ہے، کہتے ہیں جی لائٹیں بند اورساؤنڈ سسٹم بند ہوگیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جلسہ تو چھ بجے ختم کرنا تھا، پنجاب کے اندر کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، کل مریم نوازنے پی ٹی آئی کے بدمعاشوں کو لائن لگوا کر گھر جانے پر مجبور کیا، کل جس نے بھی قانون توڑا ہے، قانون سختی سے نمٹے گا، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، یہ کسی کی خالہ جی کا گھرنہیں ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اسرائیلی اخبار نے کہا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر راضی تھا، یروشلم پوسٹ نے کہا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کا حمایتی ہے، اخبار نے لکھا بانی پی ٹی آئی صرف اندر کھاتے اسرائیل کیخلاف بیان دیتے ہیں۔