میاں چنوں:(دنیانیوز) پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل میاں چنوں میں ایمبولینس کی موٹرسائیکل کوٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی ہائی وے پر 128والا موڑکے قریب پیش آیا جہاں میاں بیوی شہر سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے ایمبولینس نے ٹکر مار دی جس نے دونوں گر کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے دونوں میاں بیوی کی نعشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیں ، جبکہ ایمبولینس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کے مرنے والے میاں بیوی کے بیٹے کی چند روز بعد شادی تھی جس کی شاپنگ کیلئے وہ شہر گئے تھے۔