لاہور:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے جلسہ کا این او سی کے مطابق وقت ختم ہوگیا۔
ڈ ی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ہونے پر کہا ہے کہ منتظمین جلسہ کے اختتامی اوقات کار پر عمل کریں، تحریک انصاف کو جلسہ ختم کرنے کا وقت چھ بجے تک دیا گیا تھا ۔
سید موسیٰ رضا نے وارننگ جاری کرتے ہوئےکہا کہ جلسہ کو ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل نہ کیا گیا تو این او سی کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔