لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ خوراک پنجاب سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے، علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحریک التوا کار ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
مختلف محکموں کی پانچ سالانہ کارکردگی رپورٹس اجلاس میں پیش کی جائیں گی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر عام بحث کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔