لاہور (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پر آئی جی نے نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں، مقتولین کی شناخت حنا اور سحرش کے نام سے ہوئی ہے ، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا
دوہرے قتل کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
آٹی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔