فیصل آباد: (دنیا نیوز) الائیڈ ہسپتال کے لیبر وارڈ میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملہ پر وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی نے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر شہباز کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے، انکوائری کمیٹی کو 24 گھنٹے میں تحقیقات کے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل الائیڈ ہسپتال کے ملازم احسان نے ٹیسٹ کے لئے آئی 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔