کوئٹہ: ایم ڈی کیٹ کے امتخانات میں 22 طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے

Published On 22 September,2024 04:58 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے آئی ٹی یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے طالبہ سمیت 21 طلباءپکڑے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ  کے امتخانات میں نقل کرنے والے طلبہ کی پی ایم ڈی سی سے تفصیل اور لیٹر طلب کیے گئے ہیں، نقل کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی کی سکیورٹی برانچ منتقل کردیا گیا، بلوچستان سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 5806طلباءوطالبات نے حصہ لیا۔

دوسری جانب وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ بلوچستان کے چار میڈیکل کالجز کے لئے جارہے ہیں، ان میڈیکل کالجز میں بولان میڈیکل کالج، جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، لورالائی اور مکران میڈیکل کالجز شامل ہیں۔